Time 01 اگست ، 2020
دنیا

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عوام کو نماز عید بھی ادا نہ کرنے دی

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جاری ریاستی دہشت گردی کے پیشِ نظر وادی میں نماز عید کے اجتماعات پر  بھی پابندی لگا دی گئی۔

قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو نماز سے روکنے کے لیے عید گاہوں اور مساجد پر تالے لگا دیے اور مقبوضہ وادی میں رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے خار دار تاروں سے بند کر دیے گئے۔

بھارتی پولیس نے صبح سویرے لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں کو گھروں میں رہنے کے اعلانات کیے جس کے باعث محصور کشمیریوں نےگھروں پر ہی نماز عید ادا کی۔

دوسری جانب پابندیوں کے باعث وادی میں قربانی کا فریضہ بھی انتہائی محدود پیمانے پر ادا کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :