وزیر خارجہ کا پرویز خٹک اور معید یوسف کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔

کنٹرول لائن کے دورے پر  عسکری حکام نے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایل او سی کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی عظمت، ہمت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان جری سپوتوں کی جواں مردی اور بہادری پر فخر ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نہتے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بناتی ہے، یہاں بیٹھے زخمی افراد ان مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا اپنی تجارتی اور دیگر مصلحتوں کے تحت کھل کر اس پر آواز بلند نہیں کرتی، ہم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

کنٹرول لائن  کے دورے کے بعد وزیر خارجہ مظفرآباد بھی گئے جہاں انہوں نے  وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدرسے  ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور 5 اگست یوم استحصال کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں :