ملک میں کورونا سے مزید 11 ہلاکتیں، 111 نئے کیسز بھی رپورٹ

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5990 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 280062 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5990 ہوگئی  ہے جب کہ 111 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 280062 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2148، سندھ میں 2224 اور خیبر پختونخوا میں 1202 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 54 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2010170
صحتیاب مریض: 
248873 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے 111 کیسز اور 11 اموات سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 4 ہلاکتیں اور 24 کیس، گلگت سے ایک ہلاکت اور 23 کیسز جب کہ اسلام آباد سے 24،  آزاد کشمیر سے 7 کیسز اور بلوچستان سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 24 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 93197 اور ہلاکتیں 2148 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 82563 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 23 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2180 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1779 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 24 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15076 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 165 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12678 افراد صحتیاب بھی ہو چکےہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2093 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 54 ہے۔

سندھ

سندھ میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2224 ہے جب کہ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 121486 ہے۔

صوبے میں اب تک 111006 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11777 ہوگئی ہے جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10213 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں 30 نئے کیسز اور 6 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کے بعدوہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 34253 ہوگئی اور وہاں اب تک کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 1202 ہے۔

کے پی میں اب تک 29150 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال