کھیل
Time 03 اگست ، 2020

لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی

سوشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا۔

ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ملک بھر کے صارفین کی جانب سے اسے سراہا جارہا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلالیا۔

صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ کوچز آصف کے ٹرائلز لیں گے۔

دوسری جانب امریکا کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس بھی پاکستانی گمنام ہیرو کے مداح ہوگئے ہیں۔

لانگ جمپ کرنےوالے آصف کی ویڈیو پر اولمپئن کارل لوئس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے۔

مزید خبریں :