Time 04 اگست ، 2020
پاکستان

منظور کالونی میں سڑک سے ملنے والی نومولود بچی کا معمہ حل

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں سڑک سے ملنے والی نومولود بچی کا معمہ حل ہو گیا ، بچی کو اُس کی مبینہ ماں اور نانا چھوڑ کر بھاگے جنہیں  پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

نوزائیدہ بچی منظور کالونی سیکٹر آئی کی سڑک پر شدید زخمی حالت میں پڑی تھی جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ معجزانہ طور پر بچ گئی، پولیس کو واقعے کی اطلاع ایک عینی شاہد نے دی۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ نوزائدہ بچی کی والدہ 18 سالہ نجمہ غیر شادی شدہ ہے جبکہ اس کے والد ممتاز کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اپنے ابتدائی بیان میں ملزمہ نے بتایا کہ بچی کی ولادت کے کچھ دیر بعد اسے سڑک پر رکھ دیا تھا۔

دوسری جانب چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا نے بتایا کہ بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمہ اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :