خاتون کے لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنےکے کیس میں نیا موڑ آگیا

ٹیکسلا میں خاتون کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنےکے کیس میں نیا موڑ آگیا۔

کیس کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس چوہدری عبد العزیز نے  سماعت کی۔

عدالت نے علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کی عدم حاضری پر  شدید برہمی کا اظہار کیا۔

راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کے مطابق 3 بارعلی آکاش کے دیے گئے پتے پرگئے لیکن وہ وہاں نہیں تھا۔

عدالت نے علی آکاش کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور لاہور پولیس کو علی آکاش کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

علی آکاش کی جانب سے ان کے وکیل ندیم انتھونی پیش ہوئے جنہوں نے نیہا اورعلی آکاش کے درمیان طلاق نامہ پیش کیا جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی سے لڑکا بننے کا معاملہ حل ہوا تو طلاق نامہ بھی دیکھ لیں گے۔ 

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔ 

خیال رہے کہ علی آکاش نے لگ بھگ 2 ماہ قبل اپنی شاگرد نیہا سے کورٹ میرج کرلی تھی جس پر لڑکی کے والد نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ علی آکاش خاتون ہے۔ 

گزشتہ سماعت میں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے لڑکا بن کر اپنی ہی طالبہ سے شادی کا ڈرامہ رچانے والی استانی کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :