کورونا وائرس: پلازمہ تھیراپی کے طریقہ علاج کے تحت کئی مریض صحتیاب

ملک بھر میں پلازما کے ذریعے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی حکومتی پالیسی کے مطابق اب تک مختلف اسپتالوں میں کئی مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ نے جیو نیوز کے دریافت کرنے پر بتایا کہ ملک بھر کے ایسے اسپتال جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ان کی انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے پلازما بینک بنائے جانے اور اس کے ذریعے علاج کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلازما تھیراپی کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مؤثر طریقہ علاج ہے، اسپتالوں سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو اینٹی باڈیز کی خاطر پلازما عطیہ کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :