Can't connect right now! retry

دنیا
05 اگست ، 2020

بیروت دھماکے میں پاکستانی بچے کے جاں بحق اور 4 کے زخمی ہونے کی تصدیق

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے میں ایک پاکستانی بچہ جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔

پاکستانی سفیر برائے لبنان نجیب درانی نے بیروت دھماکے میں پاکستانی بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 14 سالہ بچے کے والد اور بہن شدید زخمی ہیں۔

پاکستانی سفیر نجیب درانی کا کہنا ہے کہ بچے کے والد ساجد اور بیٹی آئی سی یو میں داخل ہیں، دھماکے میں جاں بحق بچے کی والدہ اور نانی بھی زخمی ہوئیں ہیں۔

نجیب درانی نے بتایا کہ متاثرہ پاکستانی خاندان پورٹ کے قریب فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، سفارت خانے کا عملہ متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے موجود ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکے کی آواز سائپرس تک سنی گئی اور شام تک اس کے اثرات محسوس ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں زوردار دھماکے ہوئے تھے جنہیں 24 کلو میٹر دور تک سنا گیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں اب تک 100 افراد ہلاک اور 4000 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ بندرگاہ اور آس پاس کی عمارتوں سمیت گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM