سونا ایک دن میں 4800 روپے فی تولہ مہنگا، ڈالر کی قدر بھی بڑھ گئی

کراچی: سونا ایک دن میں 4800 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا اور ڈالر کی قدر بھی بڑھ گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 28 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 66 ڈالر بڑھ کر 2041 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

— فوٹو: فائل

سونا کے ساتھ ساتھ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 58 پیسے منہگا ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168.22 روپے ہوگئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 60 پیسے منہگا ہوکر 168.80روپے کا ہوگیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کی کارگزاری

— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کے ایس ای 100 انڈیکس 305 پوائنٹس اضافے سے 39882 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرےروز 50 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے، کاروباری دن میں100 انڈیکس 508 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپےمیں طے پائے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 41 ارب روپے بڑھ کر 7368 ارب روپے ہوگئی۔

مزید خبریں :