کورونا وائرس بچوں میں با آسانی پھیل سکتا ہے: تحقیق

فائل فوٹو

واشنگٹن: تحقیق میں انکشاف ہوا ہےکہ کورونا وائرس ماضی کے خیال کے برعکس بچوں میں با آسانی پھیل سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق امریکی ریاست جارجیا اور اسرائیل میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے اور کورونا کے پھیلاؤ کی نئی تفصیلات سامنے آنے کے بعد یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اسکولوں اور موسم گرما کے کیمپس میں کورونا وائرس زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے۔

امریکن سینٹرز فار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پرونشن (سی ڈی سی) کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کوویڈ ۔19 کی کمیونٹی ٹرانسمیشن میں بچے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،یہ دعویٰ متعدد ابتدائی مطالعات سے متصادم ہے جس میں کہا گیاتھاکہ بچے شاذ و نادر ہی اپنے درمیان یا دوسرے لوگوں میں وائرس پھیلاتے ہیں۔

رواں ہفتے جارجیا کے 260 ملازمین کو ان کے اسکولوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا کیونکہ انہیں یا تو وائرس تھا یا کسی متاثرہ فرد سے رابطہ تھا۔

دوسری جانب بھارت میں کم عمر ترین 4 روز کی بچی کورونا کےباعث چل بسی، تامل ناڈو کے سرکاری راجا جی اسپتال میں کورونا میں مبتلا بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

مزید خبریں :