کھیل
Time 07 اگست ، 2020

اب کوئی ہوم سیریز پاکستان سے باہر نہیں کھیلیں گے: چیئرمین پی سی بی

فائل فوٹو: احسان مانی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسانی مانی نے کہا ہے کہ پاکستان اب اپنی کوئی بھی ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ سال 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں لگتا،  پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں  کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو سربراہ مملکت جتنی سیکیورٹی دیتے ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ ہماری ہوم سیریز اب کبھی نیوٹرل مقام پر نہیں ہو گی، اپنے ہوم میچز پاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے، ایم سی سی کی ٹیم نے یہاں گالف کھیلی، تاریخی مقامات اور ریسٹورنٹس بھی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب 2 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئے گی تو حالات اور بھی بہتر ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :