کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے جب کہ یہ خوبصورت شہر سیاحتی اعتبار سے بھی کافی اہمیت کا حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ سب کی توجہ کا مرکز بھی ہے۔
کراچی میں رہنے والے لوگ اور پاکستان میں مختلف شہروں میں بسنے والے لوگ کراچی تو آئے ہوں گے لیکن شاید ہی انہوں نے کراچی کے تمام سیاحتی مقامات دیکھے ہوں گے۔
لوگوں کی اسی پریشانی کو آسان کرنے کے لیے لاہور سے تعلق رکھنے والے ویژوئل آرٹسٹ آسام الطاف نے کراچی کے 108 پُرکش سیاحتی مقامات کو ایک نقشے کی شکل دے دی ہے۔
آسام الطاف نے کراچی کے اس سیاحتی نقشے میں کراچی کی تمام تر تاریخی عمارتوں سے لے کرپارکس، یونیورسٹیز اور دیگر سیاحتی مقامات کو بھی شامل کیا ہے۔
آسام الطاف کا کہنا ہے کہ 'کراچی کا ٹورسٹ میپ بنانا میرے لیے سب سے زیادہ چیلنجنگ تھا کیونکہ اس شہر کے اندر ایک چھوٹا سا ملک بستا ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ اس میپ کو بنانے سے قبل اس شہر کو سیاحتی اعتبار سے سمجھنے کےلیے انہوں نے 7 سے 8 مربتہ کراچی کا دورہ کیا ہے۔