ملک میں کورونا سے مزید 19 ہلاکتیں، 903 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 6064 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 283253 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6064 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد  283253  تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2164 ، سندھ میں 2259 اور خیبر پختونخوا میں 1222 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 170، بلوچستان میں 137 ، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 57 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2079333
صحتیاب مریض: 
258099 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 903 کیسز اور 19 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 487 کیسز اور 9 اموات، پنجاب سے  193 کیسز 2 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 107 کیسز اور 3 ہلاکتیں، اسلام آباد 41 کیسز 3 ہلاکتیں، گلگت 53 کیسز ، بلوچستان 14 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 193کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 94040 اور ہلاکتیں 2164ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 86086 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 41 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15182 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 170 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12833 افراد صحتیاب بھی ہو چکےہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 8 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2124افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 57 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک 1854 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 53  کیسز سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2287  اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1861 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

سندھ

جمعے کو سندھ سے کورونا کے مزید 487 کیسز اور 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2259 ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 123246 ہے۔

صوبے میں اب تک 114965 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں جعمے کو کورونا کے 14 کیسز سامنے آئے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11835 ہوگئی ہے جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 137 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10304 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

جمعے کو خیبر پختونخوا میں 107 نئے کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد وہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 34539 ہوگئی اور وہاں اب تک کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 1222 ہوگئی ہے۔

ان تین ہلاکتوں میں سے ایک آج سامنے آئی جبکہ بقیہ دو اموات پچھلے دنوں ہوئی تھیں جنہیں آج ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کے پی میں اب تک 30681 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال