Time 07 اگست ، 2020
پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کردیا۔

لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب وزیراعظم کا کہنا تھاکہ راوی اربن پراجیکٹ میں 60 لاکھ درخت اگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راوی پراجیکٹ لاہورکوبچانے کے لیے ہے، اس کے بغیرپانی کے مسائل حل نہیں ہوں گے، اب ضرورت ہے کہ نئے شہربنائے جائیں، یہ 50 ہزار ارب کا پراجیکٹ ہے جس میں سرمایہ کاروں کولے کرآئیں گے اور منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کا بہترین موقع ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے نیا شہر بننے جارہا ہے اور اسلام آباد کے بعد یہ دوسرا بڑا پراجیکٹ ہے، یہ مشکل پراجیکٹ ہے جس میں رکاوٹیں آئیں گی، اس پراجیکٹ کو شروع کرنے کی کوشش 2004 میں کی گئی تھی لیکن مشکلات کی وجہ سے یہ پراجیکٹ 2004 میں شروع نہ ہوسکا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پورا زورلگائیں گے کہ یہ پراجیکٹ جلد ازجلد شروع کریں اور اس پراجیکٹ کوٹائم لائن کے ساتھ شروع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے قرضے بڑھتے جارہے ہیں، دو سال ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں لگ گئے، ان دو سالوں میں این آر اوکا شورمچایاجارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ این آر او دیں توایف اے ٹی ایف میں ساتھ دیں گے۔

خیال رہے کہ  راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کے تحت دریائےراوی کی تجدید ہو گی، 46 کلومیٹر پر محیط جھیل، 3بیراجز، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اربن فارسٹ اور  تعلیم، صحت، کمرشل اور اسپورٹس سٹیز بنیں گی۔

مزید خبریں :