ہلاکتوں کی تعداد 6071 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 283836 تک جاپہنچی ہے
08 اگست ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6071 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 283836 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2166 ، سندھ میں 2262 اور خیبر پختونخوا میں 1222 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 137 ، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 58 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 583 کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 300 کیسز اور 3 اموات، پنجاب سے 183 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 32 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 14 کیسز ، آزاد کشمیر سے 5 کیسز ایک ہلاکت اور بلوچستان سے 49 کیسز سامنے آئے۔
پنجاب سے آج کورونا کے 183کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 94223 اور ہلاکتیں 2166 ہو گئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 86240 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15214 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 171 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12878 افراد صحتیاب بھی ہو چکےہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 5 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2192 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 58 ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک 1883مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 14 کیسز سامنے آئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2301 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1887 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
ہفتے کو سندھ سے کورونا کے مزید 300 کیسز اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2262 ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 123546 ہے۔
صوبے میں اب تک 114965 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں ہفتے کو کورونا کے 49 کیسز سامنے آئے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11884 ہوگئی ہے جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 137 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10٫26 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
ہفتے کو خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے البتہ جمعے کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 34539 ہے اور وہاں اب تک کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 1222 ہوگئی ہے۔
کے پی میں اب تک 31542 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔