کراچی میں سب انسپکٹر نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

کراچی میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے  بہن کو قتل کردیا، واردات شہر کے کسی مضافاتی نہیں بلکہ پوش علاقے کلفٹن میں ہوئی ہے۔

قتل کی گئی نورالہدیٰ گریجویشن کر رہی تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مرین اپارٹمنٹ میں 19 سالہ نور الہدیٰ کو اس کے سگے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزم قمر حسنین نے بہن کو گھر کے اندر ہی قتل کیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ نور الہدیٰ گریجویشن کر رہی تھی۔

ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ نورالہدیٰ کی اپنے محلے میں کسی سے دوستی تھی اور دونوں فون پر رابطے میں رہتے تھے۔

ملزم اپنی بہن کو رابطے سے منع کرتا تھا تاہم بہن نہ مانی تو ہفتے کو فائرنگ کر کے اُسے قتل کردیا۔

پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ اقدام غیرت میں آکے کیا ہے، گرفتار ملزم ڈی ایم سی ساؤتھ میں سب انسپکٹر ہے۔

مزید خبریں :