چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں شہریوں پربل بورڈ گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

 بل بورڈ پٹیشن کو 10 اگست کی سپلیمنٹری کازلسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے— فوٹو:فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کراچی میں بل بورڈ گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران شاہراہ فیصل پر میٹروپول کے قریب بل بورڈ سڑک پر آگرا تھا جس سے 2 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے تھے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے مذکورہ واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور بل بورڈ پٹیشن کو 10 اگست کی سپلیمنٹری کازلسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ازخود نوٹس کی سماعت 10 اگست کو ہوگی۔

خیال رہے کہ بل بورڈ گرنے کے واقعے کے خلاف زخمی شخص کی مدعیت ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) جنوبی کے متعلقہ افسر سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کراچی بھر سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دے چکی ہے۔

مزید خبریں :