Can't connect right now! retry

اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے دوسر ی شادی کر لی۔

گزشتہ روز اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انگوٹھی کی تصویر لگائی تھی جس سے یہ لگ رہا تھا کہ اداکارہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئی ہیں۔

بعد ازاں ماڈل آمنہ شیخ نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی اور چند تصاویر  بھی شیئر کیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں وہ سفید رنگ کے جوڑے میں اپنے شوہر اور  بیٹی کے ساتھ موجود ہیں۔

آمنہ شیخ کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔

دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور دونوں کی ایک 4 سال کی بیٹی بھی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM