بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کی میاں غنڈی میں 20 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ بچے کے والدین نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں  رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

وہیں رواں سال اب تک ملک بھر میں 64 بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید خبریں :