Time 10 اگست ، 2020
پاکستان

ادویات کا معیار جانچنے کیلئے ملک کی پہلی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم

پاکستان کی پہلی نجی ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں آلات جرمنی اور جاپان سے درآمد کیے گئے ہیں— فوٹو:فائل

ادویات کا معیار جانچنے کے لیے ملک کی پہلی نجی ٹیسٹنگ لیبارٹری  اسلام آباد میں قائم کر دی گئی۔

دوا اصل ہے یا جعلی اور اس کا معیار کیا ہے؟ پہلے صرف سرکاری سطح پر یہ جانچا جاتا تھا لیکن اب اسلام آباد میں عالمی معیار کی پہلی نجی لیبارٹری قائم کی گئی ہے جہاں ادویات کے معیار کی جانچ مکمل غیر جانبدارانہ ہوگی۔

اس لیب کو عالمی اداروں کا بھروسہ اور اعتماد بھی حاصل ہے اور یہ عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ہے۔

سی او او ڈرگ لیب ڈاکٹر امبرین کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان میں ٹیسٹنگ کرسکیں تاکہ کوالٹی ڈرگز میسر ہوں۔

پاکستان کی پہلی نجی ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں آلات جرمنی اور جاپان سے  درآمد کیے گئے ہیں  اور ادویات اور ان کے اجزاء کی جانچ  برطانوی اور امریکی ڈرگ اتھارٹیز کے قواعد و ضوابط کے تحت کی جا رہی ہے۔

یہاں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک کو بھی اپنی ادویات کا معیار چیک کرانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔

پاکستان کی پہلی نجی ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے قیام سے ملکی ڈرگ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو بھی فائدہ ہوگا جنہیں ادویات بیرون ملک بھجوانے یا منگوانے سے پہلے دیگر ممالک کی ڈرگ لیبارٹریز سے ان کے معیاری ہونے کا سرٹیفکیٹ لینا پڑتا تھا۔ 

مزید خبریں :