ملک میں کورونا سے مزید 17 ہلاکتیں، 743 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 6124 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 285759 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6124 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 285759 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2174 ، سندھ میں 2290اور خیبر پختونخوا میں 1235 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 57 اور آزاد کشمیر میں 59 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2165811
صحتیاب مریض: 
261246 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 743 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن  میں پنجاب سے سندھ سے 429 کیسز اور 8 اموات، 109 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 104 کیسز اور 4 اموات، بلوچستان سے 35 کیسز، اسلام آباد 20 کیسز، گلگت 37 کیسز اور آزاد کشمیر سے 9 کیسز ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 109 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94586 اور ہلاکتیں 2174 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 86289 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید20 کیسز سامنے آئی ہے جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15281 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 171 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12995افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 9 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2150 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 59 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک 1915مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 37کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2371 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1995 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

سندھ

منگل کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 8 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2290 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مزید 429 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 124556 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک 117637 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

منگل کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 35 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں کورونا مریضوں کی کل تعداد 11956 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 138 ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10439 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے اور 104 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1235 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 34859 ہوگئی۔

کے پی میں اب تک 31839 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال