'آئیے ملکر پاکستان کے لیے کام کریں'

ملکر ڈاٹ کام کا ایک سادہ سا نظریہ ہے کہ 'جو تنہا نہیں وہ ملکر ممکن ہے'۔ فوٹو: فائل

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں بے لوث اور خیرات دینے والی اقوام  کی فہرست میں 91ویں نمبر پر ہوتا ہے؟ صرف یہی نہیں بلکہ پاکستان کا شمار بلاشبہ دنیا کی نوجوان اقوام میں بھی ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی کا 64 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور29 فیصد آبادی  کی عمر 15 سے 29 سال کے درمیان ہے۔

یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اگر سب چیزیں درست ہوں تو پاکستان کا مستقبل کتنا روشن ہوسکتا ہے۔

ملکر ڈاٹ کام(Milkar.com) 'جو کہ سماجی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کا ایک پلیٹ فارم ہے'  اسی مقصد کے تحت کام کرنے کے لیے  ملک میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں اور رضا کاروں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

ملکر ڈاٹ کام   فلاحی کام کرنے کے خواہش مند رضاکاروں کو معاشرے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کا موقع فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس آن لائن پلیٹ فارم کا ایک سادہ سا نظریہ ہے کہ 'جو تنہا نہیں وہ ملکر ممکن ہے'۔

یہ پلیٹ فارم ہر اس شخص کو دعوت دیتا ہے  جو  کسی بھی فلاحی مقصد کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔

اس وقت ملکر ڈاٹ کام مختلف سماجی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ منسلک ہے جو مختلف مقاصد جیسا کہ تعلیم، صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کررہے ہیں۔

 ان میں الخدمت فاؤنڈیشن، اخوت فاؤنڈیشن، ڈبلیو ڈبلیو ایف، ٹیچ فار پاکستان، سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) ایس او ایس چلڈرن ویلیج، پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن( پی سی ایچ ایف)، کشف فاؤندیشن، انڈس اسپتال اور ادارہ تعلیم و آگاہی جیسے ادارے شامل ہیں۔

ملکر ڈاٹ کام نے ایک منفرد آئیڈیا پیش کیا ہے جس کے تحت کوئی بھی سماجی  تنظیم جب بھی اور جہاں بھی ضرورت پڑے اپنی ضرورت کے مطابق رضا کار حاصل کرسکے۔

رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے اس ادارے  کی ایک آن لائن ویب سائٹ (Milkar.com)  ہے جو کہ رضاکاروں کو سماجی کاموں سے منسلک کرتی ہے تاکہ ایک بہتر معاشرہ قائم ہوسکے۔

ملکر نے ایسی کوشش کی ہے  جس کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک آواز پہنچائی جاسکتی ہے، اس لیے اگر آپ کسی اچھے مقصد کے لیے کام کرنا چاہ رہے ہیں تو آپ جہاں کہیں بھی ہیں مدد کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔

فلاحی کام کرنے کے خواہش مند رضاکار بلا کسی معاوضے کے ویب سائٹ پر پر اپنا نام درج کراسکتے ہیں، ویب سائٹ کو آپ کے نام ، فون نمبر اور ای میل جیسی چند بنیادی معلومات درکار ہوں گی۔

اکاؤنٹ بن جانے کے بعد ویب سائٹ پر ہی رضا کر اپنی پسند کے کام اور سماجی تنظیم کو منتخب کرسکتے ہیں۔ 

بنیادی طور پر ملکر ڈاٹ کام ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں سماجی تنظیمیں اپنے کام کے مطابق رضاکاروں کی بھرتی کرسکتی ہیں اور اسی طرح رضار بھی اپنی پروفائل کے ذریعے فلاحی کام کرکے سماجی تنظیموں سے فیڈ بیک بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :