11 اگست ، 2020
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور واقعے کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان پر عائد کردی۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ کرکے غنڈہ گردی کی گئی ہے، مریم نواز کی گاڑی کو پہلے الگ کیا گیا اور پھر حکمت عملی کے تحت پتھراؤ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ سارا واقعہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہوا ہے، اس کے ذمہ دار وہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ ن لیگ کے کارکنان نے کیا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔
نیب کے لاہور دفتر کے باہر پتھراؤ،لاٹھی چارج ،نعرے ،شیلنگ اور بد نظمی کی وجہ سے مریم نوازپراپرٹی کیس میں بیان ریکارڈ نہ کراسکیں اور نیب نے انہیں واپس روانہ کردیا۔