Geo News
Geo News

Time 12 اگست ، 2020
پاکستان

پاکستانی انٹیلی جنس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے بڑے سائبر حملے کا سراغ لگالیا

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے بڑے سائبر حملے کا سراغ لگالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی سائبر حملوں میں ذاتی موبائل فونز کی ہیکنک کررہی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی حکومتی، فوجی افسران کے موبائل، ٹیکنیکل گیجٹس کی ہیکنک کررہی تھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن انٹیلی جنس ایجنسی کے اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پاک آرمی نےایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کیلئے مزید اقدامات اُٹھائے ہیں۔

ان اقدامات میں سائبر سیکیورٹی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی بھی شامل ہے۔