سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر 2 ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 931 ڈالر فی اونس ہوگئی،فوٹو:فائل

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور  آج بھی صرافہ مارکیٹ میں سونا ایک ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر میں 1000 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد  ملک میں فی تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر 2 ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 931 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :