Geo News
Geo News

Time 14 اگست ، 2020
پاکستان

صدر مملکت نے سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا

 صدر عارف علو ی سے سید علی گیلانی کی جانب سے یہ ایوارڈ ایک حریت رہنما نے وصول کیا— فوٹو: صدر پاکستان ٹوئٹر اکاؤنٹ 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہائیوں پر محیط ان تھک جدوجہد آزادی کے اعتراف میں کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نواز دیا۔

یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت نے جدوجہد آزادی کشمیر کے اعتراف میں حریت رہنما سید علی گیلانی کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا۔

 صدر عارف علو ی سے سید علی گیلانی کی طرف  سے یہ ایوارڈ ایک حریت رہنما نے وصول کیا۔