Can't connect right now! retry

پاکستان
15 اگست ، 2020

پاکستان کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر جرمانے سے بچانے والی ٹیم کیلئے اعلیٰٰ سول ایوارڈ

پاکستان کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کے وقار کو بلند رکھنے والی ٹیم کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز اور احمد عرفان اسلم پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے سوئس، لبنانی اور دبئی بینکوں سے ترک رینٹل پاور کمپنی کارکے کی بدعنوانی کے شواہد جمع کیے۔

دوسری جانب ٹیم نے پاناما اور برٹش ورجن جزیرے سے بھی دستاویزات حاصل کیں، ٹیم نے کارکے کو نہ صرف 6 بین الاقوامی اداروں سے پاکستان کے خلاف معاملات واپس لینے پر مجبور کیا بلکہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز میں مالی نقصان سے بھی بچایا۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے نے کی جب کہ  ٹیم کو 23 مارچ کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM