بی آر ٹی پشاور کے اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی ویڈیوز وائرل

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے اسٹیشنوں پر مسافروں کی توڑ پھوڑ کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

ویڈیو میں ایک مسافر کو بی آر ٹی بس کی چھت پر چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ایک جگہ شہریوں کو جنگلا پھلانگ کر مین کوریڈور میں آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور ویڈیو میں مسافروں کو بی آر ٹی کے سفری کارڈز کے بغیر اندر داخل ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بی آر ٹی بسوں کی پھٹی ہوئی سیٹوں کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کیا تھا جب کہ گزشتہ روز بی آر ٹی پشاور کی سیکیورٹی پر مامور گارڈ کی پٹائی کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد بی آر ٹی کے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مزید خبریں :