Time 15 اگست ، 2020
پاکستان

کراچی میں تیز بارشیں برسانے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا وہ سسٹم جو کراچی اور سندھ پر اثرانداز ہونا تھا کمزور پڑ گیا جس کے باعث  شہر میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے کیونکہ مون سون ہوائیں جو کراچی اور سندھ پر اثرانداز ہونا تھیں وہ کمزور پڑ گئیں، مون سون ہواؤں کا موافق ماحول نہ مل سکا جس کے باعث آئندہ تین روز کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

مزید خبریں :