Can't connect right now! retry

پاکستان
15 اگست ، 2020

افتتاح کے دوسرے ہی روز پشاور بی آر ٹی کی بس خراب ہوگئی

ویڈیو میں ایک مسافر کہہ رہا ہے کہ منصوبے کے افتتاح کا آج دوسرا روز ہے اور بس خراب ہونے سے مسافر تپتی دھوپ میں پیدل جارہے ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

 افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قلعہ بالاحصار کے سامنے بی آر ٹی روٹ پربس خراب ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں ایک مسافر کہہ رہا ہے کہ منصوبے کے افتتاح کا آج دوسرا روز ہے اور بس خراب ہو گئی جس کے باعث مسافر تپتی دھوپ میں بس سے اتر کر پیدل جارہے ہیں۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹوٹ رانس پشاور فیاض خان کا کہنا ہے کہ بالاحصارکے مقام پر  بس پنکچر ہوئی تھی جسے  وزنی کرین کی مدد سے چمکنی ڈپو منتقل کرکے اس کا ٹائر تبدیل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پشاور بس منصوبے کا افتتاح 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔

 گزشتہ روز بی آر ٹی پشاور کی سیکیورٹی پر مامور گارڈ کی پٹائی اور اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی  کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد بی آر ٹی کے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM