Time 18 اگست ، 2020
پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کو فون

سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کےخلاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذارئع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے مولانا کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران نوازشریف نےمولانا فضل الرحمان کو بھرپور اپوزیشن کاکردار ادا کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا  فضل الرحمان سے کہا کہ حکومت کےساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے، آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ناراض ہوگئے تھے۔

اس کے بعد جے یو آئی نے حکومت کے خلاف اکیلے تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں مولانافضل الرحمان نے 7 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی جلسے اور ریلی کی کال بھی دی ہے۔

مزید خبریں :