Time 18 اگست ، 2020
کھیل

پی سی بی نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر عمراکمل کی سزا میں کمی کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کردی۔

پی سی بی نے آزاد ایڈجیوڈیکٹر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئےکھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے جس کے بعد اب سوئٹزر لینڈ میں قائم کھیلوں کی عالمی عدالت کرکٹر عمر اکمل کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل اور تکلیف دہ فیصلہ تھا، سزا میں کمی کے فیصلے پر کچھ تحفظات تھے کہ عدالت ہمدردی کے تحت کسی کی سزا میں کمی کیسے کر سکتی ہے؟

ڈسپلنری پینل نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی پر عمر اکمل کو 3 برس کی پابندی کی سزا سنائی تھی جسے کرکٹر عمر اکمل نے چیلنج کیا تھا۔

سزا کے خلاف اپیل پر پی سی بی کے آزاد ایڈجیوڈیکٹر کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے فکسنگ کیس میں عمراکمل کی سزا 3سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کر دی تھی۔

مزید خبریں :