فلسطینی سفیر کا ایف بی آر کے شوکاز نوٹس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلسطینی سفیر کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے اور چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پرکل سماعت کریں گے— فوٹو:فائل

پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیئی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے شوکاز نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

فلسطینی سفیر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ گاڑی کی فروخت پر ایف بی آر نے 4 اگست کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا لیکن مجھے اورمیری پراپرٹی کو ویانا کنونشن کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ کی رائے اور مجھے نوٹس دیے بغیر گاڑی ضبطگی غیرقانونی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلسطینی سفیر کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے اور چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پرکل سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ ڈیوٹی فری گاڑی کی فروخت پر ایف بی آر کلیکٹر کسٹم نے فلسطینی سفیر کو نوٹس بھیجا تھا اور چھاپہ مار کر گاڑی خریدنے والے سے بی ایم ڈبلیو ضبط کرلی تھی۔

مزید خبریں :