Time 20 اگست ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

جی میل، گوگل ڈرائیو میں خرابی، صارفین کی شکایتوں کا انبار

فوٹو فائل

امریکا، بھارت سمیت مختلف ممالک سے صارفین کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ انہیں جی میل، گوگل ڈرائیو اور گوگل میٹ کو استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق گوگل صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ جی میل اکاؤنٹ کو لاگ ان کرنے میں ناکام ہیں جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ جی میل ایپ میں بھی ای میلز دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گوگل ڈرائیو میں فائل اپلوڈ بھی نہیں ہورہی ہیں۔

اس متعلق گوگل کا کہنا ہے کہ ہمیں اس خرابی کا علم ہے اور اسے دور کرنے کی کوشش جاری ہے۔

 تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ خرابی کب تک ٹھیک ہوگی۔

مزید خبریں :