22 اگست ، 2020
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن روانگی کو پی ٹی آئی کے لیے دھچکا قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی درست فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی لندن روانگی نے پی ٹی آئی بیانیے اور احتساب کے عمل کو شدید دھچکا دیا، جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کاکردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔