Geo News
Geo News

Time 22 اگست ، 2020
پاکستان

دیوسائی نیشنل پارک میں سیاحوں کےکیمپنگ سائیڈ پر ریچھ پہنچ گئے

دیو سائی نیشنل پارک اسکردو میں سیاحوں کے کیمپنگ سائیڈ پر بھورے ریچھ پہنچ گئے  جن کی سیاحوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ویڈیوز بنالیں۔

دیوسائی نیشنل پارک میں 3 بھورے ریچھ رات گئے خوراک کی تلاش میں کیمپنگ ایریا تک پہنچے تھے اور ریچھ کیمپ سائیڈپر موجودکچرےکے ڈرم میں پڑی چیزیں کھاتے رہے۔

سیاحوں نےقریب سے ریچھ کی ویڈیوز اور تصاویر بنا لیں۔

اس حوالے سے وائلڈ لائف کاکہنا ہے کہ مچھلی اور گوشت بھورے ریچھ کی پسندیدہ خوراک ہے، سیاح غیر استعمال شدہ گوشت کیمپ سائیڈ سے دور رکھیں۔