دنیا
Time 23 اگست ، 2020

'اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا کیخلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا'

فوٹو :فائل 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا۔ 

صدر ٹرمپ کو خدشہ ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹرائل اس لیے شروع نہیں کیا جا رہا کیونکہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور چاہتا ہے کہ ویکسین کا معاملہ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات تک تاخیر کا شکار  رہے۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، دوائیاں موثر ہونے کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں، وائٹ ہاؤس کے اعلامیوں پر نہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دواؤں کو ان کی سیفٹی اور مؤثر ہونے کی بنیاد پر جانچے نہ کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کام تیزکرو کے اعلامیوں کی بنیاد پر۔ 

نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر کی جانب سے ایسا بیان خطرناک ہے اور یہ ناقابل برداشت ہے۔ 

خیال رہے کہ امریکامیں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے اور وبا کے سبب معیشت اور انتخابی مہم بری طرح متاثر ہے۔

مزید خبریں :