23 اگست ، 2020
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میں اظہر علی نے جوفرا آرچر کی گیند پر چوکا لگاکر 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
اظہر علی سے قبل محمد یوسف، انضام الحق، یونس خان اور جاوید میانداد یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹیسٹ کپتان نے اس اننگز میں 141 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور یہ ان کے کیرئیر کی 17ویں سنچری ہے۔
خیال رہے اظہر علی کا یہ 81 واں ٹیسٹ ہے اور وہ 31 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔