Geo News
Geo News

Time 26 اگست ، 2020
پاکستان

'اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی'

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 'ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا قدم، ڈائیوو پاکستان اور اسکائے ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا اسٹریٹجک الائنس آج ہوگا'۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 'اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینوفیکچرنگ شروع ہوجائیں گی'۔