26 اگست ، 2020
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائے جانے والے حلف نامے کی تفصیلات سامنے لے آئے۔
شہباز شریف نے تحریری بیان میں کہا کہ وہ نواز شریف کے صحت یاب ہونے پر واپس پاکستان لانے کے لیے سہولت فراہم کریں گے۔
شہباز شریف نے حلف نامے میں یہ بھی لکھا کہ نواز شریف صحت مند ہونے کے باوجود واپس نہ آئيں تو وفاقی حکومت کو اختیار ہوگا کہ وہ فزيشن سے تصدیق کرسکے گی۔
اس کے علاوہ نواز شریف کی جانب سے جمع کرایا جانے والا حلف نامہ بھی سامنے آگیا ہے جس میں نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ چار ہفتے یا جتنی جلدی ممکن ہوسکے ڈاکٹر کی تصدیق کے بعد پاکستان آنے کے پابند ہوں گے۔
فیاض الحسن چوہان کہتے ہيں کہ اگر نوازشریف نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں۔