دنیا کے سب سے مہنگے فیس ماسک کی تیاری جاری

چین کا ارب پتی شخص ایک ایسا بیش قیمت ماسک بنوا رہا ہے جس پر 15 لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔

کورونا وائرس کی وبا کے بعد دنیا بھر میں جہاں مختلف صنعتیں نقصان سے دوچار ہوئی ہیں وہیں فیس ماسک بنانے والی کمپنیوں نے خوب پیسے کمائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے مہنگے فیس ماسک کا آرڈر بک ہوگیا ہے اور یہ ماسک اسرائیل میں تیار ہورہا ہے۔

اس مہنگے ماسک کا آرڈر امریکا میں مقیم چینی تاجر نے دیا ہے ، اس ماسک میں 18 قیراط کا سونا اور 210 قیراط کے ہیرے استعمال کیے جائیں گے اور یہ کورونا سے بچانے میں بھی معان ثابت ہوگا۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ بیش قیمت ماسک اس سال کے آخر تک تیار  ہوجائے گا۔

 توقع ہے کہ کورونا کی ویکسین اگلے سال کے اوائل تک سامنے آ جائے گی اور اس صورت میں چینی ارب پتی اس ماسک کو صرف چند ماہ ہی پہن سکے گا تاہم وہ اسے کورونا کی یادگار کے طور پر رکھ سکے گا۔