4 انگوٹھوں کی مدد سے ویڈیو گیمز جیتنے والا بچہ

فیضان کا کہنا ہے کہ وہ 4 انگوٹھوں کو اپنا عیب کے بجائے فخر سمجھتا ہے ،فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں 12 سال کے ایک بچے کے 4 انگوٹھے ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ اتنے انگوٹھوں کی وجہ سے اسے ویڈیو گیم جیتنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں 1500 بچوں میں سے کوئی ایک بچہ اضافی انگلیوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔

بارہ مولا سے تعلق رکھے والے 12سالہ فیضان احمد نجار کے دونوں ہاتھوں پر دو دو انگوٹھے ہیں،  فیضان کا کہنا ہے کہ اضافی انگوٹھوں کی وجہ سے اسے ویڈیو گیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلنے اور درخت پر چڑھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ 

اس کے دوست اسے  کرِش کہتے ہیں کیونکہ اس معروف بھارتی فلم کے اداکار ریتھک روشن کے ایک ہاتھ میں بھی 6 انگلیاں ہیں۔ 

فیضان کا کہنا ہے کہ وہ 4 انگوٹھوں کو اپنا عیب کے بجائے فخر سمجھتا ہے، والدین کو بھی کوئی پریشانی نہیں، انہوں نے بچپن میں سرجری کے ذریعے میرے انگوٹھے کٹوانے سے بھی انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :