Time 27 اگست ، 2020
پاکستان

کراچی میں حالیہ طوفانی بارشیں کیوں ہورہی ہیں؟ ماہرین موسمیات نے وجہ بتادی

فائل فوٹو

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی بارش برسانے والے بادلوں کے درمیان آگیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق سمندر سے کیر تھر تک بارش برسانے والے بادلوں کا سسٹم بن چکا ہے اور کراچی ان بادلوں کے سسٹم کے درمیان میں آچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق سسٹم کو سمندر سے مسلسل نمی مل رہی ہے جس سے سسٹم مزید مضبوط ہورہا ہے، عام طور پر معمولی بارش برسالنے والے بادل 2 سے 3 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتے ہیں لیکن کراچی میں اس وقت بارش برسانے والے بادل 35 سے 40 ہزارفٹ کی بلندی پر ہیں اس لیے زیادہ بلند ہونے کی وجہ سےبادل مسلسل برس رہے ہیں۔

مزید خبریں :