Geo News
Geo News

پاکستان
08 ستمبر ، 2012

کوئٹہ اور گردونواح میں بارش سے جل تھل ہو گیا

کوئٹہ اور گردونواح میں بارش سے جل تھل ہو گیا

کوئٹہ… وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا ،بارش کے بعد گرمی کی شدت میں بھی کافی کمی آگئی۔ وادی کوئٹہ میں مطلع تو دو روز سے ابرآلود تھا ، مگر بارش نہیں ہورہی تھی، آج دوپہر تقریبا بارہ بجے گھنگھور گھٹا چھاگئی اور تیز بارش شروع ہوئی، بارش کے بعد ہر طرف جل تھل ہوگیا اورگرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی۔

مزید خبریں :