Time 30 اگست ، 2020
پاکستان

کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کا تین تلوار پر مظاہرہ

بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف کراچی کے علاقے کلفٹن میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور خواتین و بچوں کے ہمراہ تین تلوار  پر مظاہرہ کیا۔

کلفٹن میں تین تلوار پر رہائشیوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ اطراف کی 7 رہائشی عمارتوں کے مکین 4 روز  سے بجلی سے محروم ہیں،کے الیکٹرک سے رابطہ کریں تو مؤقف آتا ہے کہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بجلی بحال نہیں کی جائے گی حالانکہ ان کی عمارتوں سے بارش کے پانی کی مکمل نکاسی ہو چکی ہے۔

احتجاج کے باعث تین تلوار کی طرف آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا، پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری بھی احتجاج کے وقت تین تلوار پر موجود تھی۔

مزید خبریں :