31 اگست ، 2020
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارش سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنےکافیصلہ عوام کوریلیف دینےکےلیےکیاگیا، حکومت کی جانب سےعوام کو اس مد میں 17 ارب روپےکی سبسڈی دی گئی۔
خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 9.50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔