Geo News
Geo News

Time 31 اگست ، 2020
پاکستان

عاصم باجوہ چند روز میں اثاثوں کی خبروں سے متعلق وضاحت کریں گے، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان کی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاصم سلیم باجوہ سے بات ہوئی ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز  کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے اثاثوں کی خبروں سے متعلق خود وضاحت کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان کی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاصم سلیم باجوہ سے بات ہوئی ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اپنے اثاثوں سے متعلق خبروں کی تفصیل سے چند دنوں میں خود وضاحت کریں گے۔