جیو کے ڈرامے’’ اڑان‘‘ کی پہلی قسط نے دھوم مچادی

سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسدقریشی کی سربراہی میں جیو کی اسکرین پرایک نئے ڈرامے’’اڑان‘‘ نے اپنے آغاز ہی سے ناطرین کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

گزشتہ روز ڈرامے کی پہلی قسط نشر کی گئی جسے ٹی وی ناظرین نے بے حد پسند کیا، ’’اڑان ‘‘ تین بہن بھائیوں ملکہ، عقیل اور منہال کی کہانی ہے۔

ان میں سب سے بڑی ملکہ ہے جو صرف اپنے دل کی بات مانتی ہے اور زندگی میں اونچی تمنائیں رکھتی ہیں اگرچہ اس کی منگنی ہوچکی ہے مگر اس کو اپنے منگیتر عاصم میں کوئی دل چسپی نہیں ہے۔

اس کے بعد عقیل ہے جو ہرکام میں ہمیشہ شارٹ کٹ ڈھونڈتا ہے۔

ان بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی منہال ہے جو سخت محنت پر یقین رکھتی ہے اور اپنے بڑوں کے برخلاف اس کی اپنی ترجیحات ہیں، ملکہ اور عقیل اکثر غلط فیصلے کرتے ہیں اور لالچ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

جیو کے ڈرامے ’’اڑان‘‘ میں لالچ بے وفائی اور دھوکا دہی جیسے موضوعات کو پیش کیا گیا ہے جسے بڑی ذہانت کے ساتھ جہانزیب قمر نے تحریر کیا ہے اور عقیل خان نے خوب صورت ہدایات دی ہیں۔

اس کی کاسٹ میں اداکار عدیل چوہدری، نِدا ممتاز، لبنیٰ اسلم، عینی زیدی اور محمد اسامہ خان شامل ہیں۔

7th Sky Entertainment اور جیو کے ڈرامے’’بندھے اک ڈور سے، مقدر، مہر پوش اور رازِالفت، ان دنوں بے پسند کیے جارہے ہیں ۔

ان میں مختلف نوعیت کی کہانیاں جو ہلکے پھلکے فیملی ڈرامے سے لے کر سنجیدہ سماجی مسائل، ہلاگلا سے لے کر سنسنی خیز داستانیں شامل ہیں۔

مزید خبریں :