کھیل
Time 02 ستمبر ، 2020

ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔ 

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہوگئی لیکن بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی قائم ہے۔

بابر اعظم 869 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جب کہ بھارت کے لوکیش راہول کا دوسرا اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا تیسرا نمبر ہے۔

ٹاپ ٹوئنٹی بیٹسمینوں میں کوئی دوسرا پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا ہے، فخر زمان 23 ویں اور محمد حفیظ 44 ویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

رینکنگ میں عماد وسیم کا 7 واں نمبر ہے اور شاداب خان 8 ویں پوزیشن پر ہیں۔ اس فہرست میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ شاہین آفریدی 20 ویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز میں پاکستان کے محمد حفیظ 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ افغانستان کے محمد نبی پہلے، زمبابوے کے شان ولیمز دوسرے اور آسٹریلیا کے گلین میکس ویل تیسرے نمبرپر ہیں۔ 

مزید خبریں :