02 ستمبر ، 2020
برطانوی حکومت نے 20 لاکھ پاؤنڈز سے زیادہ ٹیکس نہ دینے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر جرمانہ عائد کردیا۔
یہ رقم پاکستانی روپوں میں 44 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بانی متحدہ نے 1995 سے 2015 تک ٹیکس نہیں دیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بانی متحدہ کے گھریلو اخراجات اور سابقہ اہلیہ کو رقم کی ادائیگی کا تخمینہ تقریباً 50 ہزار پاؤنڈ ہے۔
بانی متحدہ کے وکلا کا مؤقف ہے کہ ان کی آمدنی عطیات پر مبنی تھی جس پر ٹیکس نہیں لگتا تاہم اِن لینڈ ریونیو نے بانی متحدہ کے وکلا کا مؤقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔